میسر جن کو تیری دید ہو … – ؒدم میراں لعل پاک بھا و ل شیر قلندر
Menu

میسر جن کو تیری دید ہو …

میسر جن کو تیری دید ہو سائیاں
اُن کی ہر دن ہی عید ہو سائیاں

قصہ ایک مجذوب کا: خواجہ غلام فرید سرکار سے منُسوب اک مجذوب کا قصہ ھے کہ عید والے دن سارے لوگ عید پڑھ کے واپس آرھے تھے۔ ان میں بوڑھے بچے سبھی تھے وہ عوام جب اس مجذوب کے قریب سے گزرے تو وہ مجذوب ان میں سے ھر اک سے پوچھتا اُو کاکا عید کداں (یعنی ارے بھائ عید کب ہے)، وہ سارے اس مجذوب پہ ھنستے اور کہتے کہ اُو سائیں تِینُوں نئی پتہ عید تے آج آ، اتنے میں سرکار غلام فرید مٹھن کوٹ والے اس جگہ سے گزرنے لگے تو وہ مجذوب ان کے قدموں سے لپٹ گیا اور ترستی آنکھوں سے سرکار سے سوال کیا حضور عید کداں ( یعنی سرکار عید کب ھو گی)، اب صاحب حال مردِ عارف نے بقایا لوگوں کی طرح اس مجذوب سے یہ نہیں کہا کہ عید تو آج ھے اور ہم ابھی ابھی عید پڑھ کے ہی آرہے ہیں بلکہ اس مجذوب کو سرکار نے پیار کی نگاہ سے دیکھا اور کہا یار ملے جداں (یعنی جب محبوب سے وصل ھو گا وھی دن عید کا دن ھو گا)، یہ الفاظ سُنتے ھی مجذوب کی آنکھُوں سے مُوتیوں کی طرح آنسُوں جاری ہو گے وہ مزید ترستی آنکھوں سے گُویا ہوا حضور یار ملے کداں (سرکار یہ وصال محبوب کب ہو گا) خواجہ غلام فرید سرکار نے فرمایا، ایُو میں مرِے جداں ( یعنی دُوئ غیریت کے خاتمہ پہ یار کا وصال ہوتا ہے)، بس یہ کلام فرمانا تھا خواجہ غلام فرید مٹھن کوٹ والی سرکار کا کہ مجذوب نے کپکپاتے اور تھرتھراتے ہوۓ ہُونٹوں سے رُوتے ہوۓ عرض کیا حضور ایُو میں مرےِ کداں (یعنی سرکار اس میں کے وہم سے کب نجات ملے گی)، سرکار دوبارہ زیرِ لب مسکراۓ اُسے پیار سے تھپکی دیتے ھوۓ یہ کہہ کے چل دیئے کہ یار چاہے جداں (جب محبوب چاہے گا تُجھے تیری میں سے نجات دِلا دے گا خاطر جمع رُکھو).

تاج دارے حُجرہ شَاہ مُقِیم، سجادہ نشین درگاہ عالیہ حُجرہ منورہ، سخی إبن سخی لجپال، سّيد السّادات، پیر طریقت، رہبر شریعت، قطب دوراں، قلندر زماں، امامِ اُولیاء، غوثِ جہاں، پیرانِ پیر دستگیر، مجسمہ فقر و شرع، سرتاجِ اُولیاء، قطب الاقطاب، جگر گوشہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، الحَسنِؑی و الحُسينِؑی، اُولادِ حضور سیّدنا غوثِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ، جنابِ حضور قبلہ شہنشاہِ سخی لجپال اعلیٰ حـضرت پیر ســـیّد اعــــجاز عـلی شــاہ گـــیلانی صاحب دامت برکاتم مدظلّہ تعالیٰ سائیں پاک.

اَزقلم؛ خادمِ درے میراںؓ، قیصر رزاق بھنڈر الحُجروئ

💚 یا حضرت سخی دم میراں لعل پاک بہاول شیر قلندرؓ 💙

Facebook Comments

Categories:   ؒسجادہ نشین حضور سید اعجاز علی گیلانی

Comments

Sorry, comments are closed for this item.